ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سابق اسپیکررمیش کمار کا سیاست سے سنیاس لینے کا اعلان

سابق اسپیکررمیش کمار کا سیاست سے سنیاس لینے کا اعلان

Tue, 08 Dec 2020 12:16:02    S.O. News Service

بنگلورو،8؍دسمبر(ایس او  نیوز) ریاستی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور سرینواس پور کے رکن اسمبلی کے آر رمیش کمار نے سرگرم سیاست سے سنیاس لینے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات نہیں لڑیں گے۔ کولار میں گرام پنچایت انتخابات کے سلسلہ میں کانگریس کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کا سیاسی نظام اب آلودہ ہو چکا ہے۔سیاسی میدان میں اب اصول باقی نہیں رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی سیاسی زندگی میں انہوں نے عوام کو انصاف دلانے کے لئے کافی طویل جدوجہد کی ہے۔ کبھی عوام سے رشوت یا پیسہ لے کر سیاست نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے بعض اراکین اسمبلی نے پیسے اور اقتدار کے لالچ میں کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی اور پارٹی کے ساتھ دھوکہ کیا آج وہ اقتدار میں بنے رہنے کے لئے غیرشائستہ سیاست کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ عزت کے ساتھ اس سیاسی میدان کو خیر باد کہہ دینا ہی اپنے لئے بہتر سمجھتے ہیں۔


Share: